تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )یمن میں حوثی جنگجوؤں کی کارروائیاں تیز‘پیش قدمی جاری ‘مزید2جزائر پر کنٹرول ‘مغربی یمن میں حوثیوں کے میزائل حملوں میں حکومتی فورسز کے آٹھ فوجی ہلاک ہو گئے۔حوثی جنگجوؤں نے سعودی عرب کے خمیس مشیط فوجی اڈےپر بھی میزائل اورڈرونزداغ دیئے ‘حوثیوں کے مطابق حملے میں طیاروں کے ہینگرز‘ ریڈار سسٹم ‘رن ویز اوراسلحہ ڈپوکو نشانہ بنایا گیاجبکہ حوثی مخالف میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری فوج نے مغربی تعز میں پیش قدمی کرتے ہوئے حوثیوں کے متعدد علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے‘ حوثیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر 54فضائی حملے کیے‘ادھرپاسداران نے ہرمز کے اوپر ایم کیو ون ڈرون مارگرانے کا دعویٰ کیاہے ‘ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں ‘ اصولی طورپر ایران کے ساتھ معاہدے کا راستہ کھلا ہےتاہم اس معاملے پر آگے کیاکرنا ہے فیصلہ میں کروں گاجبکہ امریکا کے نائب صدرجے ڈی وینس کے مطابق یمن کی صورتحال پر گہری نظرہے ‘ حوثیوں سے براہ راست بات چیت کر رہے ہیں‘امریکا کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے‘ ادھر سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان نے پیر کوجدہ میں سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر سے ملاقات کی ہے جس کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا‘ دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پرحملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہےجبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پیرکو عمان میں خلیجی ممالک کے ساتھ ہونے والا اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر ملتوی کیا گیا‘ ایران یمن کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ علاوہ ازیں ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ لگ گئی جبکہ عمانی ساحل کے قریب تجارتی جہاز پر حملہ کیا گیا‘جہاز پر عملے کے 14 انڈین ارکان سوار تھے جن میں سے 13 کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک انڈین اب بھی لاپتہ ہے۔ انڈین وزارت خارجہ نے حملے کی مذمت کی ہے۔چین کی وزارتِ خارجہ نے ایران کی مدد کرنے والے چینی اداروں سے متعلق رپورٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین بے بنیاد الزامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لیئن نے خطے میں مسلح گروہوں کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی کو پیر کے روز ویانا میں اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے کی سالانہ کانفرنس میں شرکت سے روک دیا گیا۔ امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے محمد اسلامی کو آسٹریا میں داخلے کی اجازت نہ دینے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔دریں اثناءمصر کے صدر عبدالفتاح السیسی آج سعودی ولی عہد کا مصر میں استقبال کریں گے۔ مصری صدارتی دفتر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوگی۔
انقرہ مکہ دفاعی معاہدے کی ترک پارلیمنٹ میں منظوری پر ترک عوام کا خیر مقدم،ترک شہریوں نے تینوں برادر اسلامی...
اسلام آباد شلوزان سیکٹر میں پاک افغان سرحد پرفِتنہ الخوارج کی دہشت گرد تشکیل کی دراندازی کی کوشش ،پاکستانی...
اسلام آباد حکومت نےپیٹرول 6 روپے 59 پیسے، ڈیزل 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے کیسے بات ممکن ہے کہ جب آپ...
اسلام آ باد ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے امریکا سے 150افغان شہریوں کو پاکستان کے راستے ڈی پورٹ کرنے پر...
لاہور پنجاب میں کرپشن کے الزامات پر چودھری سالک حسین نے صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی۔ ایکس...
اسلام آ باد بیروزگار نو جوانوں کیلئے اچھی خبر ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مختلف وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور...
یروشلم اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور یاشر جماعت کے سربراہ آئزن کوٹ نے کہا ہے کہ اکثریت ملنے کے بعد امید ہے...