مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج احسن اقدام ، وزیراعلیٰ مریم نواز

15 ستمبر ، 2026

لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کے لئے وزیراعظم ریلیف پیکیج احسن اقدام ہے۔انہوں نے وزیراعظم ریلیف پیکیج پر قائد محمد نوازشریف کا بھی شکریہ ادا کیا۔ مریم نواز نے کہاکہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کااحساس قابل تحسین ہے۔عالمی منڈی میں تیل کے نرخ میں ا ضافے کا رحجان ترقی پذیر ممالک کے عوام کے لئے مشکلات کا باعث بن رہاہے-وزیراعلی نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی ہدایت پر شاندار ریلیف پیکیج دیاہے-پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافے سے دنیا بھر میں ہر طبقہ متاثر ہورہا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کے لئے وزیراعظم ریلیف پیکیج احسن اقدام ہے ۔ مریم نواز شریف نے مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر کیا ہے - وزیر اعلیٰ نے کمانڈر سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔