20 ستمبر لانگ مارچ سے قبل حکومت جماعت اسلامی میں فیصلہ کن مذاکرات ہونگے

15 ستمبر ، 2026

لاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے لئے 20 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ سے قبل حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن مذاکرات ہوں گے ان مذاکرات میں دونوں ٹیمیں جماعت اسلامی کے دھرنوں سے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ سے پہلے اس مسئلہ کے قابل عمل حل کے لئے کوئی درمیان راستہ تلاش کرنے کی کوشش کریں گی جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ لیاقت بلوچ کے مطابق جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی آج منگل 15 ستمبر کو پٹرول قیمتوں پر وزیراعظم کی ٹاسک فورس اور آئی پی پیز ٹاسک فورس کی میٹنگ میں شریک ہوگی اور اگلے روز 16 ستمبر بروز بدھ حکومت اور جماعتِ اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوگا ان کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی احتجاج کو سنجیدہ لے اور فی لٹر قیمت میں سے لیوی بھتہ ختم کرے، عوام کو ریلیف ملے گا اور معیشت کا پہیہ رواں دواں ہوگا۔