مقامی 2000سی سی تک ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی

15 ستمبر ، 2026

اسلا م آباد(تنویر ہاشمی ) وفاقی حکومت نے مقامی طورپر تیار ہونیوالی2000سی سی تک ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کر دی۔ ذرائع کے مطابق مقامی طور پر تیار ہونیوالی 2000سی سی تک ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد 25فیصد سیلز ٹیکس کے بجائے 18فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا، وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق8مارچ 2023کے ایس آر او 297اور8مارچ 2024کو جاری ایس آر او نمبر 370میں ترمیم کردی گئی اور ایس آرا370میں نئی ترمیم شامل کی گئی جس کے تحت ایس آر او کا ٹیبل ٹو مقامی طور پر تیار ہونیوالی 2000سی سی تک ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد 25فیصد سیلز ٹیکس کے بجائے 18فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا،ذرائع کے مطابق 30جون2026کو نئی آٹو پالیسی جاری نہ ہونے کے باعث ہائبر ڈ الیکٹرک گاڑیوں کو سیلز ٹیکس کے معاملے میں شدید مشکلات کا سامنا تھااور ان کی فروخت رک گئی تھی جس پر حکومت نے 2ہزار سی سی تک کی ہائبر ڈ الیکٹر ک گاڑیوں کی معمول کی فروخت کو یقینی بنانے کےلیے سیلز ٹیکس 18فیصد کر دیا۔