اسلام آبادکال سینٹرز کےذریعے172 ارب کی ڈیجیٹل ڈکیتی ،منی لانڈرنگ کا انکشاف

15 ستمبر ، 2026

اسلام آباد (ایوب ناصر خصوصی نامہ نگار)کال سینٹرز کےذریعے 172 ارب کی ڈیجیٹل ڈکیتی اور منی لانڈرنگ کا انکشاف،2سال بعد اسکینڈل دوبارہ زندہ، اہم سرکاری افسران کے بھی ملوث ہونے کا بھی امکان ،اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے 9 رکنی نئی جے آئی ٹی بنا دی، 2025ء میں کال سینٹرز کے ذریعے جعل سازی کرنے والے کے نیٹ ورک کا پتہ چلا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق جعل سازی سے حاصل 172 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، مختف بینکوں اور مائیکرو فنانس اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم باہر بھجوائی گئی، ابتدائی تحقیقات میں ایف آئی اے نے 192 جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا،منی لانڈرنگ کیلئے بٹ کوائن کا بھی استعمال کیا گیا،تحقیقات 2 سال سے رکی ہوئی تھی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی ٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے کی نئی ٹیم اربوں روپے کی ہیرا پھیری کی تحیقیقات کرے گی اور ہرہفتے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر اسلام آباد کو پیش کرے گی۔