اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) کابینہ کی اقتصا دی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کی فیول ریلیف سکیم کی منظوری دے دی اور سکیم پر عملدرآمد کیلئے 75ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے، ای سی سی نے دو لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی بھی منظوری دی ، ای سی سی نےشنگھائی تعاون تنظیم کونسل سربراہی اجلاس کے دوران 15سیڈان بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کیلئے تین ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دی ، فیول ریلیف سکیم کے تحت موٹر سائیکل اور دیگر دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کو 500 روپے ہفتہ وار ریلیف دیا جائے گا، جو 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے 5 لیٹر کے مساوی ہے، جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو 10 دن کے لیے 1000 روپے کا ریلیف ملے گا، جس کی بنیاد ماہانہ 30 لیٹر اور 100 روپے فی لیٹر کی قیمت پر ہوگی،یہ سکیم صرف غیر تجارتی صارفین تک محدود ہوگی اور ہر صارف یا مالک کو صرف ایک گاڑی کے لیے ریلیف دیا جائے گا۔