ایک اور ڈرامہ بازی ملاحظہ کریں ... عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس وین میں بیٹھنے کی ویڈیو شیئر کردی

15 ستمبر ، 2026

لاہور( خصوصی رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس وین میں بیٹھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور ڈرامہ بازی ملاحظہ کریں، سہیل آفریدی خود جا کر پولیس وین میں بیٹھ گئے جبکہ پولیس والے انہیں اترنے کا کہتے رہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی نے اپنے گارڈز کو اپنا ڈرامہ بلاک کرنے پر جھاڑ کر پرے کردیا۔ سہیل آفریدی فرمائشی اور سستی ایکٹنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم انہیں عزت دے رہے ہیں لیکن یہ اس کے لائق ہی نہیں۔