کراچی (نیوز ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی۔ 52 سالہ جمائماکی 62 سالہ آسٹریلوی فنانسر کیمرون او ریلی سے مئی 2026 میں منگنی ہوئی تھی۔ دی ٹائمز کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم و ٹی وی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے آسٹریلوی کاروباری شخصیت کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کرلی۔ 52 سالہ جمائما نے 62 سالہ کیمرون او ریلی سے حال ہی میں شادی کی، جو معروف آئرش میڈیا شخصیت اور سابق رگبی کھلاڑی سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔ جمائما اور کیمرون کی منگنی مئی 2026 میں تقریباً ایک سال کے تعلق کے بعد ہوئی تھی۔ کیمرون او ریلی نے اپنے والد کے میڈیا کاروبار میں تقریباً ایک دہائی کام کرنے کے بعد نجی سرمایہ کاری کا ادارہ قائم کیا اور سوئس بجلی میٹر بنانے والی کمپنی لینڈس اینڈ گائر کی قیادت بھی کی۔ جمائما نے 1995میں عمران خان سے شادی کی تھی اور دونوں کے دو بیٹے ہیں، تاہم 2004 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔