کراچی میں سجے اپنی نوعیت کے منفرد فیشن شونےدل جیت لئے

28 ستمبر ، 2026

کراچی( اخترعلی اختر )کراچی میں سجا اپنی نوعیت کے منفرد فیشن شونےدل جیت لئے۔فیشن پریزنٹیشنز میں شہر کے نفیس اور دستکاری پر مبنی، تاریخی اور جدید، گلیمرس اور روایتی رنگ نمایاں کئے گئے۔1989 کی دہائی کی سپر ماڈلز فریحہ الطاف، سیمی پاشا اور عاتیہ خان کی ریمپ پر واک،اس دور کو لاجواب خراجِ تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابقیہ ذکر ہے اس رنگین شام کا،جس نے کراچی والوں کے دل جیت لئے۔ پانچ ڈیزائنرز پر مشتمل شاندار رن وے فیشن شو کے ساتھ شام کا آغاز ہوا۔ یہ فیشن شو انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر (IVS) کے تاریخی نُصّروان جی بلڈنگ میں منعقد ہوا۔ اس منفرد فیشن شو میں دیپک پروانی، وردہ سلیم، کھاڈی، دی پنک ٹری کمپنی اور ثنا سفیناز نے اپنی تخلیقات پیش کیں، شو کا اہتمام فرشتے اسلم نے کیا تھا۔جبکہ شو کا آغاز معروف فوٹوگرافر ٹپو جویری کی چار دہائیوں پر محیط آرکائیول نمائش سے ہوا۔ ’’کلیڈوسکوپک کراچی‘‘ کا بنیادی تصور یہ تھا کہ کراچی کو کسی ایک تصویر یا ایک انداز میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ پانچوں فیشن پریزنٹیشنز میں شہر کے نفیس اور دستکاری پر مبنی، تاریخی اور جدید، گلیمرس اور روایتی رنگ نمایاں ہوئے۔ یوں یہ شو کراچی کے مختلف رنگوں اور ایک ایسی فیشن انڈسٹری کی عکاسی کرتا نظر آیا جو اپنی الگ الگ آوازوں کے باوجود اپنی شناخت اور اثر قائم رکھتی ہے۔اس موقع پر بانی اور لاَم فیشن ویک کے شریک بانی سعد علی نے کراچی میں فیشن کے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی اہمیت پر زور دیا۔سعد علی نے کہا کہ پاکستان کی برانڈ لیڈ فیشن انڈسٹری صرف سال میں دو رن ویس تک محدود نہیں ہوسکتی، بلکہ اس کے لیے پورے سال جاری رہنے والا ایسا نظام درکار ہے جہاں ڈیزائنرز، برانڈز اور دستکاروں کو اپنی شناخت اور کام کو مستحکم کرنے کے لیے مواقع، مناسب ماحول اور ناظرین میسر آئیں۔ رنگین شام کا آغاز ’’ٹپو جویری اے فور ڈیکیڈ فیشن ریٹروسپیکٹو‘‘ سے ہوا۔ یہ نمائش پاکستان کے معروف فیشن فوٹوگرافر اور کراچی کی بصری تاریخ کو محفوظ کرنے والی اہم شخصیت ٹپو جویری کے وسیع آرکائیو سے ترتیب دی گئی تھی۔نمائش میں پاکستانی فیشن اور کراچی کی کئی دہائیوں پر محیط تصویری یادداشت کٹپو جویری کے کیمرے کے ذریعے پیش کیا گیا، جس نے رن وے شو کے لیے ایک بھرپور تاریخی اور تخلیقی پس منظر فراہم کیا۔ رن وے کا آغاز دیپک پروانی کی کلیکشن ’’کاک ٹیل آور‘‘ سے ہوا، جس میں کراچی کے تاریخی گلیمر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔1970 کی دہائی کے وسط کے کلب کلچر، رات کی محفلوں اور اس دور کے شہری حسن کو سلیقے سے پیش کیا گیا۔ اس کلیکشن میں نفیس اور دلکش سلیوٹس، چمک، گلیٹر اور ایسے ملبوسات شامل تھے جنہوں نے کراچی کے ماضی کو جدید انداز میں پیش کیا۔اس کلیکشن کی خاص بات یہ تھی کہ 1980 کی دہائی کی سپر ماڈلز فریحہ الطاف، سیمی پاشا اور عاتیہ خان نے ریمپ پر واک کی اور اس دور کو ایک زندہ خراجِ تحسین پیش کیا۔اس کے بعد وردہ سلیم نے ’’بندر روڈ سے کیماڑی‘‘ کے عنوان سے کلیکشن پیش کی، جس میں کراچی کی گلیوں، فن تعمیر اور تاریخی عمارتوں سے متاثرہ انداز نمایاں تھا۔ نوآبادیاتی دور کی عمارتیں، بالکونیاں، شاہانہ نقش و نگار اور شہر کی قدیم یادگاریں اس کلیکشن کا حصہ بنیں۔ جدید، اسٹریٹ ویئر سے متاثرہ اور لگژری انداز کے امتزاج نے شہر کے تعمیراتی حسن کو لباس کی کٹنگ، ڈریپ اور پرنٹس میں منتقل کردیا۔اداکارہ اور ماڈل عریبہ حبیب نے شو اسٹاپر کے طور پر سنہری اور سبز رنگ کے خوبصورت لہنگے میں ریمپ پر واک کی۔’’ہینڈز دیٹ کرافٹ‘‘ کے عنوان سے کلیکشن پیش کی، جو کراچی اور ان دستکاریوں کو خراج تحسین تھی جنہوں نے پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی بنیاد مضبوط کی۔کلیکشن میں ٹیکسٹائل، بلاک پرنٹ، ڈائنگ، کڑھائی، گوٹا اور کامدانی سمیت مختلف روایتی ہنر کو یکجا کیا گیا۔ شو اسٹاپر عالیہ اقبال نقوی نے رنگ برنگے خوبصورت لہنگے میں ریمپ پر جلوے بکھیرے۔تاریخی نُصّروان جی بلڈنگ میں پیش کی گئی یہ کلیکشن دستکاری کی اہمیت کو اجاگر کرتی نظر آئی، جہاں انسانی ہاتھ کا ہنر کسی بھی ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ کھاڈی نے ’’کراچی اِٹس کمپلیکیٹڈ‘‘ کے عنوان سے کلیکشن پیش کی، جس میں کراچی کے تضادات کو موضوع بنایا گیا۔ محبت اور نفرت، شور اور سکون، انتشار اور زندگی کی روانی کو مختلف رنگوں، بُنے ہوئے کپڑوں اور نمایاں پرنٹس کے ذریعے رن وے پر پیش کیا گیا۔ کلیکشن کی شو اسٹاپر اور ماڈل ایمان سلیمان نے سیاہ اور سفید دھاری دار ٹاپ، رنگین ایمبرائیڈری اور گلابی پھولوں والے پرنٹ کے ساتھ سیاہ فلوئی اسکرٹ پہن کر ریمپ پر واک کی۔اس پریزنٹیشن میں کھاڈی کی ڈیزائن لینگویج کو اس کی اسٹریٹ فیسنگ توانائی کے ساتھ جوڑا گیا۔ثنا سفیناز کی ’’مستانی‘‘شام کا اختتام ثنا سفیناز کی ہائی اینڈ لگژری کاؤچر اور فیسٹیو لائن ’’مستانی‘‘ سے ہوا، جس میں 20 ماڈلز نے ریمپ پر واک کی۔شاہانہ اور جدید سلیوٹس کو روایتی ورثے کے ساتھ خوبصورتی سے ہم آہنگ کیا گیا۔ فلوئیڈ ڈریپس، کاؤچر لہنگوں اور نمایاں ملبوسات نے ریمپ پر ایک پُرسکون اور دلکش تاثر قائم کیا۔ ماڈل جویریہ حنیف نے کلیکشن کی شو اسٹاپر کے طور پر سیاہ نقاب، بھاری کام والے سنہری بلاؤز، سیاہ لہنگے اور سرخ دوپٹے میں ریمپ پر واک کرکے شام کا اختتام کیا۔کراچی کی معروف شخصیات کی شرکت فیشن شو میں فیشن، شوبز، میڈیا اور تخلیقی شعبوں سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔ فیشن آئیکنز، ڈیزائنرز، اسٹائلسٹس، انفلوئنسرز، سوشلائٹس، ڈیجیٹل اور نیوز میڈیا سے وابستہ افراد، کارپوریٹ رہنماؤں اور حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ان میں بنٹو کاظمی، فائزہ سمیع، فہد مرزا، اقرا عزیز، کمیار روکنی،، نادیہ حسین، پریشے عدنان، ثانیہ مسکاتیہ، ثروت گیلانی، شہلا چتور، شرمیلا فاروقی، سونیا بٹلا، زینب چوٹانی اور زینب قیوم سمیت دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔تاریخی نُصّروان جی بلڈنگ میں ماضی اور حال کا ملاپ، فیشن شو کا مقام بھی اپنی جگہ ایک اہم کشش تھا۔ IVS کی نُصّروان جی بلڈنگ کراچی کے اہم تاریخی اور تعمیراتی مقامات میں شمار ہوتی ہے۔