نوجوانوں میں نظم و ضبط اور ملکی مفاد کی تربیت لازمی امر،گورنر پنجاب

03 اکتوبر ، 2026

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) گورنر پنجاب/ چیف سکاؤٹ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ نوجوانوں میں نظم و ضبط، خدمتِ خلق اور ملکی مفاد کی تربیت لازمی امر ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹنٹ صوبائی کمشنر آصف محمود سمیت دیگر میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے دوران خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ سکاوٹنگ نوجوانوں میں ایمانداری، دیانت، وقت کی پابندی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو فروغ دیتی ہے ،سکاؤٹس کو اصول و ضوابط کا پابند بنایا جاتا ہے جس سے ان کی عملی زندگی میں شائستگی آتی ہے۔ پرنسپل مقبول احمد اور عرفان لطیف میر نے اسٹنٹ صوبائی کمشنر آصف محمود کو انکی تقرری پر مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر پنجاب بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکرٹری طارق قریشی بھی موجود تھے۔