اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی اسلام آبا دمیں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ، راہزنی ، نقب زنی اور چوری کی 61 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ19 موٹر سائیکل اور 25موبائل فونز اڑا لئے گئے ، گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں جاری ہیں ۔ تھانہ سنگجانی ، تھانہ چکلالہ اور تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں تین موٹر سائیکل اور لاکھوں روپے کی نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ، نقب زنی اور چوری کی23 وارداتوں میں چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ،سرقہ بالجبر کی 19وارداتیں ریکارڈ کا حصہ بنیں ،وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکل چوری کے مقدمات تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ ترنول ،تھانہ نون اور تھانہ شہزاد ٹائون جبکہ روالپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی ،تھانہ صدر واہ کینٹ ، تھانہ ٹیکسلا ،تھانہ چکلالہ ، تھانہ نصیر آباد ، تھانہ صادق آباد ، تھانہ کینٹ ،تھانہ وارث خان میں درج کرائے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
اسلام آ باد مسز کرنل محمد ظریف انتقال کرگئی ہیں۔نمازِ جنازہ آج ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 24، گلی نمبر 26،...
راولپنڈی تھانہ روات کے علاقہ میں ڈمپر کی زد میں آکرموٹرسائیکل سواراور اس کی بیٹی جاں بحق جب کہ اہلیہ اور...
راولپنڈی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ای بز سسٹم پر جعلی آئی ڈیز بنا کر بلڈنگ پلان کے کیسز جمع کروانے کی...
راولپنڈی پنجاب کی 44 جیلوں کے قیدی تین ماہ میں 41 کروڑ روپے کی گندم کھا جائیں گے ، سب سے بڑا حصہ اڈیالہ جیل کے...
اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ نعیمہ افتخار نے محمد بن اشرف کی سرکاری رہائش گاہ پر 13سالہ فاطمہ اصغر ہلاکت کیس میں...
اسلام آباد نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے کمسن بچوں کے آن لائن جنسی استحصال اور بلیک میلنگ کے...
اسلام آ باد آل ٹر یڈرز ویلفئر ایسو سی ایشن بلیو ایریا اسلام آ باد نے بلیو ایریا کی سڑک کو ٹریفک کیلئے بند...
راولپنڈی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس...