راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے رنگ روڈ راولپنڈی کا دورہ کرکے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آر ڈی اے، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر ،ایف ڈبلیو حکام و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر سلمان غنی نے ٹول پلازوں اور ویئنگ اسٹیشنز کے سول ورکس فوری طور پر شروع کرنے، ٹول آپریشنز کے لیے ضروری ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی بروقت خریداری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ہدایت کی کہ ٹھلیاں انٹرچینج کا تفصیلی ورک پلان فوری طور پر پیش کیا جائے اور انٹرچینج پر کام کے آغاز کی تیاریوں کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس انٹرچینج کی بروقت تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی، اس لیے متعلقہ امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ کمشنر نے منصوبے کی مسلسل مانیٹرنگ، تعمیراتی معیار کی پابندی اور تمام متعلقہ کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کی بیرکوں میں چلنے والی غیر قانونی موبائل کینٹین بند کر دی گئی ،اب اسیران صرف بذریعہ...
راولپنڈی حساس ادارے کا ملازم ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا،تھانہ ویسٹریج کو محمد بشیر نے بتایاکہ میرابیٹا...
راولپنڈی کنٹرولر امتحانات، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی مبشر سعید کے مطابق ڈپٹی...
راولپنڈی پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے تحت ستھرا پنجاب اتھارٹی راولپنڈی کے افسران کی...
راولپنڈی،اسلام آباد جڑواں شہروں میں شہری2گاڑیوں،11موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں جاری...
راولپنڈی،اسلام آباد دو مختلف حادثات میں ڈیمپر کی ٹکر سے خاتون اور موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے...
راولپنڈی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی اکتوبر کے دوران ڈویژن بھر میں پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر ہیڈز میں...
راولپنڈی راولپنڈی پولیس کے 2کانسٹیبلوں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاگیا،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ...