صوبائی وزیر زراعت سے مراکش کے وفد کی ملاقات

03 اکتوبر ، 2026

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)مراکش کے او سی پی گروپ کے وفد نے صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی سے ملاقات کی اور پنجاب میں زمین کی صحت،گندم،چاول اور کپاس سمیت دیگر اہم فصلوں، فاسفیٹ کھادوں کے مؤثر استعمال اور زمین کی ضروریات کے مطابق مخصوص کھادوں کی تیاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران سیکرٹری زراعت شکیل احمد میاں،سپشل سیکرٹری زراعت آغا نبیل اختر،ڈائریکٹر جنرلز زراعت نوید عصمت کاہلوں و دیگر افسران موجود تھے۔