لاہور (سودی)سٹاک مارکیٹ میں جاری مندے کا رجحان گزشتہ روز بھی برقرار رہا،تین سو سے زائد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مزید کمی سمیت انڈیکس اور مجموعی مالیت بھی کم ہو گئی۔مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جو کچھ ہی دیر برقرار رہی پھر اتار چڑھائو اور اس کے بعد شروع ہونے والا مندا آخر تک جاری تھا۔اس دوران انڈیکس میں 218پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا اور 951پوائنٹ کی کمی بھی۔کاروباری حجم بھی ایک دن قبل کے مقابلہ میں کم تھا جبکہ زیادہ سرگرمی ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، پاور، ٹرانسپورٹ، ریفائنری اور سیمنٹ سیکٹر میں تھی۔گزشتہ روز سیل کا زیادہ پریشر میوچل فنڈز کی طرف سے ہی تھا،ساتھ ہی بینکوں، اداروں، بروکروں اور انشورنس سیکٹر کی بھی نیٹ سیلنگ تھی۔ان کے برعکس بیرونی اداروں، مقامی، نجی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے نیٹ خریداری کی،مارکیٹ پر اثر انداز عناصر میں امریکہ، ایران کشیدگی میں شدت،امریکہ کا مزید فوج بھیجنے کا اعلان،مدینہ شریف پر ڈرون حملہ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ،ملک میں مہنگائی بڑھنا اور کاروباری سرگرمیوں اور صنعتی پیداوار میں کمی شامل تھے۔اختتام پر انڈیکس 481پوائنٹ کم ہو کر 168155پر آ گیا، 128کمپنیوں میں اضافہ،321میں کمی اور 45میں استحکام رہا،صرف 49کروڑ 39لاکھ حصص کا کاروبار ہو سکا۔
لاہورلاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے نئے ریجنل ٹیکس آفس کے قیام کے باوجود ٹیکس دہندگان کے مسائل حل نہ ہونے پر...
دبئی دبئی کی شیخ زاید روڈ پر متحدہ عرب امارات کا پہلا خصوصی روبوٹس شوروم کا افتتاح کردیا گیا۔ تقریب میں انسان...
لاہوریومِ اقبال کی مناسبت سے سٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت تمام بینک اورمالیاتی ادارے آج بند رہیں گے۔ہفتہ اور...
کراچی کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے مصنوعی ذہانت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی...
کراچی ڈیموکریٹس کا کانگریس کنٹرول ملتے ہی مسک اور ملر کیخلاف تحقیقات کا اعلان، ایلون مسک کی سرکاری ملازمین...
لاہور پاکستان نے ڈھاکا میں جاری ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن فٹبال چیمپئن شپ میں مالدیپ کو صفر کے مقابلے میں 3...
لاہور پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو شکست...
لاہور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار...