دبئی فٹنس چیلنج، دسویں ایڈیشن کی رجسٹریشن شروع

03 اکتوبر ، 2026

دبئی(سبط عارف) دبئی فٹنس چیلنج کے دسویں ایڈیشن کے لیے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔ ایک ماہ جاری رہنے والا یہ فٹنس پروگرام 31اکتوبر سے 29نومبر 2026تک ہوگا۔ دبئی رن 22 نومبر کو شیخ زاید روڈ پر ہوگی، جس میں 5اور 10 کلومیٹر کے روٹس شامل ہوں گے۔ اس موقع پر شرکاء کو دبئی کی مصروف ترین شاہراہ پر دوڑنے کا منفرد موقع ملے گا۔دسویں ایڈیشن میں 4 بڑے کمیونٹی ایونٹس ہوں گے۔ دبئی سائیکلنگ چیلنج یکم نومبر، دبئی پیڈلنگ چیلنج 7 اور 8 نومبر کو حتا ڈیم، دبئی رن 22 نومبر جبکہ دبئی یوگا 29 نومبر کو ہوگا۔