سی ایم انسپکشن ٹیم ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ پہنچ گئی،صفائی صورتحال غیر تسلی بخش

03 اکتوبر ، 2026

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر معاون خصوصی شعیب مرزا کی سربراہی میں سی ایم انسپکشن ٹیم رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب پہنچ گئی۔سی ایم انسپکشن ٹیم نے ڈی ایچ کیو ننکانہ صاحب کا تفصیلی دورہ کیا۔سی ایم انسپکشن ٹیم نے ننکانہ ہسپتال میں موجود مریضوں،لواحقین اورعملے سے با ت چیت کی۔ڈی ایچ کیو ننکانہ ہسپتال میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی تسلی بخش قرار دیا۔ڈی ایچ کیو ننکانہ ہسپتال کے طبی آلات اورمشینری مکمل طورپر آپریشنل تھی۔ڈی ایچ کیو ننکانہ ہسپتال صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش پائی گئی۔ڈی ایچ کیو ننکانہ ہسپتال میں مریضوں سے پارکنگ فیس میں اوور چارجنگ کا انکشاف ہوا۔سی ایم انسپکشن ٹیم کی ہدایت پر پارکنگ کنٹریکٹر گرفتارکرلیاگیا اورایف آئی آر درج کرلی گئی۔ڈی ایچ کیو ننکانہ ہسپتال میں ناقص صفائی کے ذمہ دارپانچ افرادکے خلاف فوری ایکشن لیاگیا اور نوکری سے فارغ کردیا گیا۔سی ایم انسکپشن ٹیم کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب میں مکمل ڈیپ کلیننگ کی گئی۔