پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پائیدار معاشی ترقی کی کلید ہے،صدر لاہور چیمبر

03 اکتوبر ، 2026

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)لاہور چیمبر کے صدرعلی حسام اصغرنے کہا ہے کہ لاہور چیمبر صنعت، تجارت اور معیشت کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا، تاہم ان مقاصد کے حصول کیلئے حکومت کی بھرپور معاونت اور تعاون ناگزیر ہے، کاروباری برادری وزیراعلیٰ کے ستھرا پنجاب ویژن کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔