اسلام آباد ( طاہر خلیل ) کور کمانڈر کانفرنس نے واضح کیاہے کہ پاکستان میںکسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے فیصلہ کُن طاقت اور قانون کیساتھ بلاامتیاز اور بلاجھجھک نمٹا جائیگا، فورم کے شرکا نے کہا کہ پاکستان کیلئے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مخصوص عناصر کے ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ کو توڑنا ضروری ہے، شرکاء نے سعودی عرب کیخلاف حوثی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی، حرمین شریفین کے تحفظ، تقدس کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، فورم نے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت کیساتھ مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت،قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے مکمل تیار ہیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، کانفرنس کے شرکا نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت کی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز مزید مضبوط کرنے کے عمل کو جاری رکھے رکھا جائے، فارمیشنز جدید ٹیکنالوجی کےحصول، ٹریننگ، تمام جنگی جہتوں کے انضمام کے ذریعے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں۔فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی۔شرکا کا کہنا تھا کہ بھارت کے آلہ کارکے طورپردہشتگردی کے سنگین نتائج کی ذمہ دار صرف طالبان قیادت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے زمینی کارروائیوں کے ساتھ بہترین انتظامی اور گورننس کے اقدامات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیوں کو سراہا۔شرکا کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں، ضروری ہے عوام کیساتھ دہشتگردی کی وجوہات پر مؤثر رابطہ کاری اور بیانیے پر کام کیا جائے۔کور کمانڈرز کانفرنس نے پولیس کی استعداد کار کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ کےدرمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا، فورم نے معاہدےکو دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات، مشترکہ دفاعی تعاون کے فروغ میں اہم قرار دیا۔ فورم کے مطابق مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں،کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔آئی ایس پی آر شرکا نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں،۔ فورم نےکامیاب انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو بھی سراہا۔شرکا نے کہا کہ انسداددہشت گردی کیلئے زمینی کارروائیوں کیساتھ بہترین انتظامی و گورننس اقدامات ناگزیر ہیں، انسداد دہشت گردی کیلئے لازم ہے گورننس کو بنیادی سطح پر عوام کے قریب ترین لایا جائے۔کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ مخصوص عناصر کے زیر سایہ چلنے والےکرائم ٹیرر گٹھ جوڑکو توڑنا ضروری ہے، پولیس کی استعداد کار کو بھی بڑھانا ہوگا۔
اسلام آباد تادم تحریر ملنے والی اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت کے ساتھ نیم دلانہ بات...
اسلام آ باد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی بازگشت میں ایک سوال سب کے ذہن میں ہے کہ آئین کاآرٹیکل 232...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کی کارروائی...
اسلام آباد حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کی آخری کوشش، مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم...
اسلام آ باد خیبر پختون خواہ میں گورنر راج کے نفاذ کی آپشن کے تناظر میں یہ سوال جنم لیتا ہے کہ گورنر راج کے...
اسلام آبادملک بھر میں وزیر اعظم خصوصی فیول ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کی تعداد میں مسلسل...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر...
کراچی حملوں کے تیسرے دن بھی ریاض ایئرپورٹ کا فلائٹ اپریشن متاثر رہا۔ ہفتہ کو ریاض کی مزید 42 فیصد 320 پرواز...