اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ہو گئے ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے پاک بھارت بین الاقوامی سرحدقصور کے قریب پاکستانی شہریوں پرفائرنگ،ایک زخمی بھی ہوا، بی ایس ایف نے شہریوں کو بغیر وارننگ ٹارگٹ کیا،دوسری جانب بھارتی میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کی روش کو برقراررکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو درانداز قرار دے دیا ،قصور کے قریب پاک بھارت سرحدی علاقے میں فائرنگ کردی، جس سے دو نہتے پاکستانی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد(قصور) کے قریب تین پاکستانی شہریوں پر مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ہوگئے، بی ایس ایف نے شہریوں کو بغیر وارننگ ٹارگٹ کیا،دوسری جانب بھارتی میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کی روش کو زندہ رکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو درانداز قرار دے دیا،سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے ہی بڑھے تو بی ایس ایف نے انہیں بغیر وارننگ ٹارگٹ کیا، بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا اور تینوں شہری نہتے تھے،سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شہریوں میں عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ کا تعلق لدھڑ کے علاقے جٹاں والی حویلی سے ہے،دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی فالس فلیگ آپریشن کی روش کو زندہ رکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو درانداز قرار دے دیا ۔
اسلام آباد تادم تحریر ملنے والی اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت کے ساتھ نیم دلانہ بات...
اسلام آ باد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی بازگشت میں ایک سوال سب کے ذہن میں ہے کہ آئین کاآرٹیکل 232...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کی کارروائی...
اسلام آباد حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کی آخری کوشش، مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم...
اسلام آ باد خیبر پختون خواہ میں گورنر راج کے نفاذ کی آپشن کے تناظر میں یہ سوال جنم لیتا ہے کہ گورنر راج کے...
اسلام آبادملک بھر میں وزیر اعظم خصوصی فیول ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کی تعداد میں مسلسل...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر...
کراچی حملوں کے تیسرے دن بھی ریاض ایئرپورٹ کا فلائٹ اپریشن متاثر رہا۔ ہفتہ کو ریاض کی مزید 42 فیصد 320 پرواز...