کامران علی افضل کو سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل کا اضافی چارج تفویض

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) کامران علی افضل کو سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل کا اضافی چارج تفویض ، پی سی بی کے کیپٹن (ر) چوہدری اویس افضل کی خدمات اسلام آباد انتظامیہ کے سپرد ،قرۃالعین فاطمہ تعینات ،نوٹیفیکشن جاری ۔ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل کو 3 ماہ کیلئے سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کے افسر کیپٹن (ر) چوہدری اویس افضل کی خدمات اسلام آباد انتظامیہ کے سپرد ، کامرس ڈویژن کی ڈپٹی سیکریٹری قرۃالعین فاطمہ ڈپٹی سیکریٹری داخلہ ڈویژن ، تقرری کی منتظر، امبر گیلانی کو سیکشن افسر د اخلہ ڈویژن ،محمد عثمان عبداللہ کو سیکشن افسر آئی ٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ۔