اسلام آباد(اے پی پی/نیوزڈیسک )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں سعودی عرب میں حوثی حملوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی‘یہ اجلاس آئندہ ہفتے ریاض میں ہو گا اور اس میں حوثیوں کے خلاف عسکری کارروائی کے بجائے ان سے سیاسی رابطے پر بات کی جائے گی جبکہ سعودی عرب کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔جمعہ کو یہاں میڈیا بریفنگ میں اسحاق ڈار کا کہناتھاکہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے اپنی جان بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں‘پاکستان نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں اپنی ذمہ داری نبھائی ہے، سعودی عرب کے ساتھ دو معاہدے ہیں جن میں باہمی دفاعی معاہدہ اور مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ شامل ہیں‘ اسحاق ڈارکے مطابق 6سے زیادہ ممالک اس دفاعی معاہدے میں شمولیت کے خواہاں ہیں تاہم جب تک معاہدہ مکمل طور پر فعال نہیں ہو جاتا شمولیت کی نئی درخواستوں پر غور ممکن نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کو مکمل فعال ہونے میں ایک سال تک لگ سکتا ہے۔
اسلام آباد تادم تحریر ملنے والی اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت کے ساتھ نیم دلانہ بات...
اسلام آ باد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی بازگشت میں ایک سوال سب کے ذہن میں ہے کہ آئین کاآرٹیکل 232...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کی کارروائی...
اسلام آباد حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کی آخری کوشش، مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم...
اسلام آ باد خیبر پختون خواہ میں گورنر راج کے نفاذ کی آپشن کے تناظر میں یہ سوال جنم لیتا ہے کہ گورنر راج کے...
اسلام آبادملک بھر میں وزیر اعظم خصوصی فیول ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کی تعداد میں مسلسل...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر...
کراچی حملوں کے تیسرے دن بھی ریاض ایئرپورٹ کا فلائٹ اپریشن متاثر رہا۔ ہفتہ کو ریاض کی مزید 42 فیصد 320 پرواز...