اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی بات کی جارہی ہے ، ایسے قدم کی حمایت نہیں کرینگے ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر ہم دہشتگرد تھے تو حکومت ہمارے ساتھ مذاکرات کیوں کر رہی تھی ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں مل بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں امیر جماعت اسلامی کے ہمراہ نائب امراء لیاقت بلوچ ، میاں اسلم ، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی موجود تھے جب کہ تحریک تحفظ آئین کا وفد بیرسٹر گوہر، علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفی نواز کھوکھر، عامر ڈوگر اورسلمان اکرم راجہ پر مشتمل تھا۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں حکمران اشرافیہ یک طرفہ فیصلے کررہی ہے ،عوام کو ایک طرف کر دیا گیا ، عمران خان پی ٹی آئی کے سربراہ ہیں ، پارٹی قیادت کو ان سے ملاقات کا موقع ملنا چاہیے، ان کی صحت کے حوالے سے معاملات کو بھی حل ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن حل ہونا چاہیئے۔
اسلام آباد تادم تحریر ملنے والی اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت کے ساتھ نیم دلانہ بات...
اسلام آ باد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی بازگشت میں ایک سوال سب کے ذہن میں ہے کہ آئین کاآرٹیکل 232...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کی کارروائی...
اسلام آباد حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کی آخری کوشش، مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم...
اسلام آ باد خیبر پختون خواہ میں گورنر راج کے نفاذ کی آپشن کے تناظر میں یہ سوال جنم لیتا ہے کہ گورنر راج کے...
اسلام آبادملک بھر میں وزیر اعظم خصوصی فیول ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کی تعداد میں مسلسل...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر...
کراچی حملوں کے تیسرے دن بھی ریاض ایئرپورٹ کا فلائٹ اپریشن متاثر رہا۔ ہفتہ کو ریاض کی مزید 42 فیصد 320 پرواز...