اسلام آباد ( طاہر خلیل ) حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کا پہلا دور کئی دلچسپ مرحلوں سے گزرا ، مذاکرات کے پہلے روز حکومت اور اپوزیشن میں خوشگوار ماحول، سپیکر کی جانب سے اپوزیشن کے مہمانوں کی تواضع کی گئی ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے مذاکرات میں جب خیبر پختونخوامیں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات ،امن و امان کے مسائل پر صوبائی حکومت کی عدم توجیہی کا تذکرہ کیا تو پی ٹی آئی کی جانب سے اس پر اعتراضات کئے گئے ،پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ ہم سیاسی ایشوز پر بات کرنے آئے ہیں ، دہشتگردی پر نہیں لیکن حکومت نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات کی کوئی حیثیت نہیں جس سے دہشتگردی بڑھ رہی ، مذاکرات سپیکر چیمبر کے کمیٹی روم میں ہوئے ، مذاکرات کے پہلے روز حکومت اور اپوزیشن میں خوشگوار ماحول، اپوزیشن کے مہمانوں کی سپیکر کی جانب سے تواضع کی گئی سپیکر کی طرف سے مذاکراتی ٹیموں کے لئے ورکنگ لنچ کا اہتمام کیا گیا ،مذاکراتی ماحول میں مہمانوں کو چائے، سینڈوچ اور آئس کریم پیش کی گئی، شرکاء نے مذاکرات کے لئے سپیکر کی سہولت کاری پر شکریہ ادا کیا، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے سپیکر چیمبر میں آنے سے انکار کیا جس پر پی ٹی آئی کو مذاکراتی ٹیم بدلنا پڑی ، مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے شیر افضل مروت کا سپیکر چیمبر کے باہر موجود میڈیا نمائندوں سے آمنا سامنا ہو گیا۔
اسلام آباد تادم تحریر ملنے والی اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت کے ساتھ نیم دلانہ بات...
اسلام آ باد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی بازگشت میں ایک سوال سب کے ذہن میں ہے کہ آئین کاآرٹیکل 232...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کی کارروائی...
اسلام آباد حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کی آخری کوشش، مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم...
اسلام آ باد خیبر پختون خواہ میں گورنر راج کے نفاذ کی آپشن کے تناظر میں یہ سوال جنم لیتا ہے کہ گورنر راج کے...
اسلام آبادملک بھر میں وزیر اعظم خصوصی فیول ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کی تعداد میں مسلسل...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر...
کراچی حملوں کے تیسرے دن بھی ریاض ایئرپورٹ کا فلائٹ اپریشن متاثر رہا۔ ہفتہ کو ریاض کی مزید 42 فیصد 320 پرواز...