اسلام آباد ( طاہر خلیل ) ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن وفود کے درمیان مذاکرات شروع ہوتے ہی محسن نقوی نےکے پی حکومت اور سہیل آفریدی کیخلاف چارج شیٹ بتائی، محسن نقوی نے ٹی ٹی پی کے حملے اور امن و امان کو کے پی حکومت کی ناکامی قرار دیا۔ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس نے کے پی حکومت اور سہیل آفریدی کےخلاف چارج شیٹ کو مکمل طور مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشتگردی پر نہیں بلکہ سیاسی معاملات پر بات کرنے آئے ہیں، آپ مذاکرات کو دہشتگردی سےجوڑرہےہیں۔ذرائع نے بتایا کہ علامہ ناصرعباس نے کہا کہ آپ کے ادارے ارکان اسمبلی کو گرفتار کررہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ آپ اپنی قیادت کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے مگر عمران خان سے ملاقات کے بغیر پی ٹی آئی رہنماؤں سے فیصلوں کی توقع کیوں کی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس نے کہا کہ مسائل کا حل تب نکل سکتا ہے جب محمود اچکزئی اور میری ملاقات عمران خان سے ہوگی، اس پر پیپلزپارٹی کی شیری رحمان نے کہا کہ اس کی کیا گارنٹی کہ ملاقات کرلیں تو مسائل حل کر لیں گے، اس پر ناصر عباس نے کہا کہ ہم اس کی ذمہ داری لیتے ہیں جب ہماری بانی سے ملاقات ہوگی تو حالات بہتر ہونگے، جب تک ملاقات نہیں ہوتی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا،ذرائع کا کہنا ہےکہ پہلے سیشن میں محسن نقوی، علامہ ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر نے بات کی، بیرسٹر گوہر نے محمود خان اچکزئی کے بتائے نکات کو حکومتی ٹیم کے سامنے رکھا۔
اسلام آباد تادم تحریر ملنے والی اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت کے ساتھ نیم دلانہ بات...
اسلام آ باد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی بازگشت میں ایک سوال سب کے ذہن میں ہے کہ آئین کاآرٹیکل 232...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کی کارروائی...
اسلام آباد حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کی آخری کوشش، مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم...
اسلام آ باد خیبر پختون خواہ میں گورنر راج کے نفاذ کی آپشن کے تناظر میں یہ سوال جنم لیتا ہے کہ گورنر راج کے...
اسلام آبادملک بھر میں وزیر اعظم خصوصی فیول ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کی تعداد میں مسلسل...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر...
کراچی حملوں کے تیسرے دن بھی ریاض ایئرپورٹ کا فلائٹ اپریشن متاثر رہا۔ ہفتہ کو ریاض کی مزید 42 فیصد 320 پرواز...