حکومت اپوزیشن مذاکرات کا دوسرا دور آج ، سکیورٹی کے خصوصی وسخت انتظامات

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کے دوسرے دور کا اجلاس آج ہفتہ، 3 اکتوبر 2026ء کو دوپہر 2 بجےسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں منعقد ہوگا،مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے خصوصی اور سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،تمام متعلقہ میڈیا نمائندگان سے گزارش کی گئی ہے کہ مذاکرات کی کوریج کے لیے کیمرہ مینوں کی پارلیمنٹ ہاؤس میں انٹری پبلک انٹری گیٹ سے ہوگی، کیمرہ مینوں کو صرف گیٹ نمبر 1 کے باہر قائم میڈیا سینٹر تک آنے کی اجازت ہوگی، جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخلے کی اجازت صرف ان صحافی حضرات کو ہوگی جن کے پاس قومی اسمبلی پریس گیلری کارڈ موجود ہو گا،کیمرہ مینوں سے درخواست ہے کہ اپنے ادارے کا کارڈ اور شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لائیں، تمام میڈیا نمائندگان سے گزارش ہے کہ سکیورٹی انتظامات اور ہدایات پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں اور کوریج کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔