اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے مدینہ منورہ میں طیبہ پاور ڈسٹریبیوشن سٹیشن پر حوثی ملیشیا کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ جمعے کو ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کو بجلی فراہم کرنے والے انفراسٹرکچر پر قابل مذمت حملہ سنگین اشتعال انگیزی ہے اور دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کے لیے گہری تشویش اور اضطراب کا باعث ہے، حرمین شریفین کے تقدس اور نمازیوں و زائرین کی سلامتی کا ہر حال میں احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے اقدامات کے فوری اور غیر مشروط خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں جو علاقائی امن و سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ، اپنے عوام کی حفاظت اور زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کی سعودی عرب کی کوششوں میں اس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے ماضی میں بھی بھرپور کوششیں کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی یہ کوششیں جاری رکھے گا۔
اسلام آباد تادم تحریر ملنے والی اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت کے ساتھ نیم دلانہ بات...
اسلام آ باد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی بازگشت میں ایک سوال سب کے ذہن میں ہے کہ آئین کاآرٹیکل 232...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کی کارروائی...
اسلام آباد حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کی آخری کوشش، مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم...
اسلام آ باد خیبر پختون خواہ میں گورنر راج کے نفاذ کی آپشن کے تناظر میں یہ سوال جنم لیتا ہے کہ گورنر راج کے...
اسلام آبادملک بھر میں وزیر اعظم خصوصی فیول ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کی تعداد میں مسلسل...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر...
کراچی حملوں کے تیسرے دن بھی ریاض ایئرپورٹ کا فلائٹ اپریشن متاثر رہا۔ ہفتہ کو ریاض کی مزید 42 فیصد 320 پرواز...