شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،7 خوارج ہلاک

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی/نیوز رپورٹر )شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،7 خوارج ہلاک،صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہبا ز شریف کا عیدک میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ،شمالی وزیرستان کےعلاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں7خوارج جہنم واصل ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے بھرپورعزم اور جنگی مہارت کے ساتھ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا تعاقب کیا ، سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے فتنہ الخوارج کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کوتباہ کردیا جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آپریشن میں 7 خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی شاندار کارگردگی ملکی امن و سلامتی کی ضامن ہے،فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔