ایکس سروس مین سوسائٹی کی حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں تعمیری کردار کی پیشکش

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد (عاصم جاوید) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں تعمیری کردار کی پیشکش ،چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان کی پی ٹی آئی کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے ملاقات ،مسائل کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات پر زور ان کا کہنا تھا کہ ،موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام سیاسی قوتوں کو لانگ مارچ اور دھرنوں کے بجائے مذاکرات، ملکی استحکام اور قومی یکجہتی کو ترجیح دینی چاہئے۔ عزیز احمد اعوان نے نے کہا کہ سیاسی معاملات کو پرامن اور مثبت مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور دیرینہ مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔ پاکستان کے سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف اہم جنگ لڑ رہے ہیں اور اس ناسور کے خاتمے کے لئے نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام سیاسی قوتوں کو لانگ مارچ اور دھرنوں کے بجائے مذاکرات، ملکی استحکام اور قومی یکجہتی کو ترجیح دینی چاہئے۔ ملاقات کے موقع پر ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر نے سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت پر مبارکباد بھی دی اور عالمی فورمز پر ان کی آئندہ کاوشوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔