سعودی عرب سے ایٹمی معاہدے پر امریکی سینیٹ میں ووٹنگ متوقع

03 اکتوبر ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب سے ایٹمی معاہدے پر امریکی سینیٹ میں ووٹنگ متوقع، ڈیموکریٹ سینیٹرز نے 13 دسمبر سے پہلے معاہدے پر رائے شماری کا عندیہ دیدیا، معاہدے کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائیگا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹ ارکان نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور سعودی عرب کے درمیان ایٹمی توانائی کی ٹیکنالوجی شیئر کرنے کے معاہدے پر 13 دسمبر سے پہلے ووٹنگ متوقع ہے۔ سینیٹر جیف مرکلے نے کہا کہ سینیٹ کو اس معاہدے کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا، خصوصاً یہ کہ آیا اس سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہونے یا عالمی جوہری عدم پھیلاؤ کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ تو نہیں۔ مرکلے نے چار دیگر ڈیموکریٹ سینیٹرز کے ساتھ مل کر ووٹنگ کے لیے کوششیں کی ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کے ساتھ جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے معاہدے پر کام کر رہی ہے۔