کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے سعودی عرب اور قطر کے توانائی مراکز کیلئے مزید پیٹریاٹ بھیج دئیے۔ خطے میں بڑھتے خطرات پر فضائی دفاع مضبوط بنایا جا رہا ہے، توانائی تنصیبات کو ممکنہ میزائل حملوں سے بچایا جائیگا۔ ایکسوس کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے سعودی عرب اور قطر میں توانائی کی اہم تنصیبات کے تحفظ کیلئے مزید پیٹریاٹ میزائل بیٹریاں بھیج دی ہیں۔ امریکی فوج نے حالیہ عرصے میں دونوں خلیجی ممالک میں اہم تنصیبات کی فضائی دفاعی صلاحیت بڑھانے کیلئے پیٹریاٹ سسٹمز تعینات کیے ہیں۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں فوجی کشیدگی اور میزائل حملوں کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔ پیٹریاٹ میزائل نظام بیلسٹک میزائل سمیت مختلف فضائی خطرات کو روکنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ امریکی اقدامات کا مقصد سعودی عرب اور قطر میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔
اسلام آباد تادم تحریر ملنے والی اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت کے ساتھ نیم دلانہ بات...
اسلام آ باد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی بازگشت میں ایک سوال سب کے ذہن میں ہے کہ آئین کاآرٹیکل 232...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کی کارروائی...
اسلام آباد حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کی آخری کوشش، مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم...
اسلام آ باد خیبر پختون خواہ میں گورنر راج کے نفاذ کی آپشن کے تناظر میں یہ سوال جنم لیتا ہے کہ گورنر راج کے...
اسلام آبادملک بھر میں وزیر اعظم خصوصی فیول ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے شہریوں کی تعداد میں مسلسل...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر...
کراچی حملوں کے تیسرے دن بھی ریاض ایئرپورٹ کا فلائٹ اپریشن متاثر رہا۔ ہفتہ کو ریاض کی مزید 42 فیصد 320 پرواز...