صومالیہ میں جاں بحق شہریوں کے اہلخانہ کیلئے مالی معاونت بچوں کی مفت تعلیم ، گھر کا اعلان

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد( نیوز ر پورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف نے صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی،وزیر اعظم نے سید کاشف عمر کے انتقال پر انکے بیٹے اذہان کاشف سے دلی تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے صومالیہ کے ساحل پر بازیابی کے دوران جاں بحق تینوں پاکستانیوں، سید کاشف عمر، محمود احمد انصاری اور رفیع اللہ خان، کے اہل خانہ کے لیے مالی معاونت، انکے بچوں کیلئے مفت تعلیم اور گھر کا اعلان کیا ، انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیر اعظم اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کے خاندان کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت دے، انہوں نے انکے والد اور باقی دو جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں جلد از جلد پاکستان لانے کے لئے حکومت کی یقین دہانی کرائی ۔وزیر اعظم نے وزارتِ خارجہ اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کو کاشف عمر اور باقی دو جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہر مرحلے پر براہِ راست رابطے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے صومالیہ کے ساحل پر بازیابی کے دوران جاں بحق تینوں پاکستانیوں، سید کاشف عمر، محمود احمد انصاری اور رفیع اللہ خان، کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے فی خاندان مالی معاونت، بچوں کو حکومت کی جانب سے مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے اور اہل خانہ کو حکومت کی جانب سے فی خاندان رہائش کے لئے ایک گھر بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔