ملتا ن(سٹاف رپورٹر )کمشنر عامر کریم خاں نے ملتان پبلک سکول اینڈ کالج میں یو بی ایل کے اشتراک سے منعقدہ ایم او یو سائننگ تقریب میں شرکت کی۔ یو بی ایل کی جانب سے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت ادارے کو 16 جدید ڈیجیٹل بورڈز فراہم کیے جا رہے ہیں، یہ ملتان کا پہلا سکول ہے جہاں بیک وقت 16 جدید ڈیجیٹل بورڈز کی تنصیب کے ذریعے تدریسی عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جائےگا،کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل بورڈز سے اساتذہ کو اسباق کی بہتر وضاحت اور طلبہ کو مشکل تصورات آسانی سے سمجھنے میں مدد ملے گی، ٹیکنالوجی پر مبنی تدریس طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی بڑھانے اور تعلیم کے معیار میں بہتری لانے میں معاون ثابت ہوگی،انہوں نے نجی شعبے کے تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے تعاون کو سراہتے ہوئے دیگر بینکوں اور اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں،ایم او یو کے تحت ملازمین کے لیے بینکنگ سہولیات، کیش مینجمنٹ اور ڈیجیٹل لرننگ کے فروغ میں تعاون بھی شامل ہے۔تقریب میں ایڈیشنل کمشنر شاہد جوئیہ، معروف صنعتکار حسین فضل، یو بی ایل انتظامیہ اور ملتان پبلک سکول کی پرنسپل عظمیٰ خان نے شرکت کی۔
ملتان جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،گھروں اور ہوٹلوں کی چیکنگ،گاڑیوں کی تلاشی، درج...
خانیوال وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے صفائی آپریشن تیز کر دیا ہے۔...
وہاڑی، شجاع آباد‘ جہانیاں پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ضلع وہاڑی سمیت دیگر شہروں میں اشیائے...
ملتان چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے نامعلوم...
شجاع آباد عالمی یوم نمونیا کے موقعے پر معروف ماہر اطفال ڈاکٹر ساجد اختر میو نے کہا ہے کہ نمونیا دنیا بھر...
ملتان تھانہ نیو ملتان کے علاقے حسن آباد گیٹ نمبر 1 کے قریب کار شوروم پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی...
ملتان پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں دو نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات دج، تفصیل کے مطابق مخدوم...
وہاڑیپنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن وہاڑی کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب...