گارڈن ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار ملزم کی راہ چلتی خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش

03 اکتوبر ، 2026

ملتان کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار ملزم کی راہ چلتی خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش، تاہم پرس زمین پر گرنے کے باعث واردات ناکام ہوگئی۔ خاتون نے زمین پر گراپرس اٹھا لیا جبکہ ملزم موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، تھانہ مظفرآباد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔