وہاڑی(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول وہاڑی میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ شجر کاری مہم کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا سحر نے پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعا بھی کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا سحر نے کہا کہ پودے صاف اور صحت مند ماحول کیلئے ناگزیر ہیں‘ درخت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ”ایک طالب علم، ایک پودا“ کے سلوگن کے تحت تمام طلبہ نے پودے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر شجر کاری کو فروغ دے کر قومی ذمہ داری ادا کرنی ہے۔ طلباء پودوں کی نگہداشت پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ شجر کاری مہم کے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز، ڈی ای او سیکنڈری شازیہ انور اور ہیڈ ماسٹر محمد یونس سمیت دیگر افسران و اساتذہ بھی موجود تھے۔
ملتان جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،گھروں اور ہوٹلوں کی چیکنگ،گاڑیوں کی تلاشی، درج...
خانیوال وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے صفائی آپریشن تیز کر دیا ہے۔...
وہاڑی، شجاع آباد‘ جہانیاں پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ضلع وہاڑی سمیت دیگر شہروں میں اشیائے...
ملتان چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے نامعلوم...
شجاع آباد عالمی یوم نمونیا کے موقعے پر معروف ماہر اطفال ڈاکٹر ساجد اختر میو نے کہا ہے کہ نمونیا دنیا بھر...
ملتان تھانہ نیو ملتان کے علاقے حسن آباد گیٹ نمبر 1 کے قریب کار شوروم پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی...
ملتان پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں دو نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات دج، تفصیل کے مطابق مخدوم...
وہاڑیپنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن وہاڑی کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب...