لودھراں(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن اینڈ امپلی منٹیشن کمیٹی لودھراں کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا، ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے صدارت کی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن ”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ کے تحت کسانوں،الاٹیز کو زرعی سہولیات، تکنیکی رہنمائی، مالی معاونت کی فراہمی معاملات پر غور کیا گیا، اجلاس میں”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ سکیم پر پیش رفت، مقررہ اہداف کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکیم الاٹیز کو اراضی حصول کے بعد زرعی و تکنیکی رہنمائی،مالی معاونت اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں، شفاف اور بروقت عمل درآمد سے سکیم کےمطلوبہ نتائج حاصل کئے جائیں،اپنا کھیت،اپنا روزگار کےمتعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون یقینی بنایا جائے،الاٹیز کو فصلوں کی کاشت کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم کی جائے،جدید زرعی طریقوں،جدید ٹیکنالوجی اور بہتر پیداواری مہارتوں سے آگاہ کیا جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب نے کہا کہ زراعت افسران الاٹیز کو فصلوں کے انتخاب،کاشت اور زرعی امور سے متعلق ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کریں،سکیم کےاہداف کے حصول کیلئے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں، الاٹیز کو درپیش مسائل کے بروقت ازالے کیلئے مربوط اقدامات کئے جائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ملک محمد ظفر نے سکیم پر پیشرفت، الاٹیز کو فراہم کی جانے والی زرعی رہنمائی اور متعلقہ امور پر بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اللہ بچایا سمیت متعلقہ افسران شریک تھے۔
ملتان جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،گھروں اور ہوٹلوں کی چیکنگ،گاڑیوں کی تلاشی، درج...
خانیوال وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے صفائی آپریشن تیز کر دیا ہے۔...
وہاڑی، شجاع آباد‘ جہانیاں پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ضلع وہاڑی سمیت دیگر شہروں میں اشیائے...
ملتان چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے نامعلوم...
شجاع آباد عالمی یوم نمونیا کے موقعے پر معروف ماہر اطفال ڈاکٹر ساجد اختر میو نے کہا ہے کہ نمونیا دنیا بھر...
ملتان تھانہ نیو ملتان کے علاقے حسن آباد گیٹ نمبر 1 کے قریب کار شوروم پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی...
ملتان پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں دو نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات دج، تفصیل کے مطابق مخدوم...
وہاڑیپنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن وہاڑی کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب...