تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں کے گیٹ کی بندش کیخلاف شہری سراپا احتجاج

03 اکتوبر ، 2026

جہانیاں ( نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کے شہر کی تمام آبادیوں سے ملحقہ گیٹ کو انتظامیہ کی بند کرنے کے فیصلے کے خلاف اہل علاقہ کا شدید احتجاج فوری گیٹ بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے مزکورہ گیٹ کو غریب آباد، جلال آباد، ہاؤسنگ سکیم، 111ٹن آر ، نیو کالونی، فریدہ آباد، چل 112 ٹن آر ، اندرونِ شہر اور دیگر آبادیوں کے مریض مردوخواتین بچوں کے لیے اہم راستہ ہے ۔ گیٹ بند ہونے سے سینکڑوں مریضوں کو لاہور کراچی مین سپر ہائی وے والے گیٹ سے ہسپتال داخل ہونا پڑے گا، جس سے مصروف شاہراہ پر آمدورفت کے باعث مزید حادثات کا خدشہ بڑھ جائے گا۔ پہلے ہی رانگ سائیڈ کے استعمال سے جسم لیوا حادثات ہورہے ہیں شہریوں محمد افضل ،اطہر عباس شاہ ،شیخ چاند ،شیخ محمد عارف ،محمد اکرم ،شفیق احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز،وزیر صحت خواجہ سلیمان رفیق اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ سائیڈ گیٹ بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔