وہاڑی،قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس، عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم

03 اکتوبر ، 2026

وہاڑی (نمائندہ جنگ) قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی (رجسٹرڈ) پاکستان کے صدر ملتان ڈویژن میر سید بابر علی ترمذی کی وہاڑی آمد، عہدیداران سے ملاقات اور اجلاس میں شرکت، اجلاس میں رہنما خانیوال رانا عمر حیات، کوآرڈینیٹر ملتان ڈویژن عمر فاروق کھوکھر، مرکزی کوآرڈینیٹر پاکستان جاوید حیدر رندھاوا،ضلعی چیئرمین چوہدری قیصر قدیر،ضلعی وائس چیئرمین سردار مظہر حسین قریشی، صدر عبدالستار بھٹی،جنرل سیکرٹری سمیع اللہ، ضلعی ایڈیشنل سیکرٹری ملک لیاقت علی، ضلعی میڈیا ایڈوائزر محمد توفیق گجر، لیگل ایڈوائزر چوہدری محمد اعظم کمبوہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں تنظیمی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اجلاس کے آخر میں عہدیداران میں نوٹیفکیشن بھی تقسیم کئے گئے۔