ٹھٹھہ صادق آباد پولیس کی کاروائیاں، شراب فروش اورناجائز اسلحہ والے ملزمان گرفتار

03 اکتوبر ، 2026

ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار) ٹھٹھہ صادق آباد پولیس کی کاروائیاں، 2 ملزمان گرفتار 20 لیٹر شراب ناجائز اسلحہ 30 بور پسٹل برآمد مقدمات درج تفصیل کے مطابق ڈی پی او خانیوال محمد عابد ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نمائندہ انسپکٹر عقیل راٹھور کی سربراہی میں ٹھٹھہ صادق آباد پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، پہلی کاروائی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عمران نے شہید موڑ پر کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش فخر زمان ولد غلام یاسین سکنہ چک نمبر 126 دس آر سے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی،دوسری کاروائی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر نواز خان نے کاروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص محمد ابرار ولد انور سکنہ چک نمبر 134 دس آر کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ 30 بور پسٹل برآمد کرکے حوالات بند کردیا۔