اسٹامپ فروش کیخلاف مقدمہ درج

03 اکتوبر ، 2026

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سٹی جلالپور پولیس نے تحصلدار کی مدعیت میں اسٹامپ فروش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کو تحصیلدار سرکل جلالپور عامر اقبال نے استغاثہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ملک سعید الرحمن اسٹامپ فروش سرکاری اداروں میں گھس کر مسائل پیدا کرتا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے رشتہ دار احمد حمزہ کے نام پر رجسٹری کا اکاونٹ بھی بنارکھا ہے سب ٹریژری آفس مال خانہ پہنچا اور زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے عملہ کو حراساں کیا گالم گلوچ کرتا رہا مذکورہ اسٹامپ فروش نے خوف و ہراس پھیلاکر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جس کی سی سی ٹی فوٹیج بطور ثبوت ہیں ۔پولیس نے تحصیلدار کی مدعیت میں ملزم اسٹامپ فروش عامر اقبال کیخلاف مقدمہ نمبر 1020/26بجرم 353/186/427درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔