لاری اڈا پر ڈوگر برادری کا جھگڑا ‘ فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ،نشتر ہسپتال منتقل

03 اکتوبر ، 2026

ملتان ( سٹاف رپورٹر) لاری اڈا پر ڈوگر برادری کا جھگڑا فائرنگ سے ڈرائیور زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ۔سیتل ماڑی کے علاقے لاری اڈہ کوٹ ادوں سٹینڈ پر ڈوگر برادری سے تعلق رکھنے والے نادر ڈوگر کا عارف ڈوگر سے جھگڑا ہوگیا جھگڑے کے دوران نادر ڈوگر نے خوف و ہراس پھیلانے کیلئے پسٹل سے فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگیا ملزم کی فائرنگ کی زد میں آکر میاں چنوں کا رہائشی عتیق جو لاری اڈہ پر کھڑی بس کا ڈرائیور تھا زخمی ہوگیا جسے ریسکیو 1122علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔