نشتر ہسپتال، نامعلوم چور موبائل فون لے کر فرار

03 اکتوبر ، 2026

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کے نشتر ہسپتال میں مریض کی تیمارداری کیلئے آنیوالے لواحقین بھی چوروں سے محفوظ نہ رہے لواحقین کے سو جانے کے دوران نامعلوم چور موبائل فون لے کر فرار ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں مبینہ موبائل چور کی نقل و حرکت دیکھی جاسکتی ہے۔ ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔