وہاڑی(نمائندہ جنگ )تھانہ دانیوال پولیس کی جانب سے مبینہ رشوت لے کر چھوڑے جانیوالا چور گرفتار،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے شہریوں نے دوبارہ پکڑ لیا واقعے کی ویڈیو اور ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی، ریکارڈنگ کے مطابق ملزم موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ مالک کے موقع پر پہنچنے پر شہریوں نے اسے قابو کرلیا، ہسپتال سکیورٹی نے نگرانی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت علی رضا ولد محمد یاسین سکنہ 23 ڈبلیو بی کے نام سے کی، ملزم نے مبینہ طور پر دوران تفتیش چھ موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شبیر کی موٹر سائیکل بھی مذکورہ ملزم سے 35 ڈبلیو بی سے برآمد کی گئی، شہریوں کا الزام ہے کہ ماضی میں پکڑے گئے مبینہ چور تھانہ دانیوال پولیس کے حوالے کیے گئے تاہم انہیں مبینہ طور پر رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا۔
ملتان جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،گھروں اور ہوٹلوں کی چیکنگ،گاڑیوں کی تلاشی، درج...
خانیوال وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے صفائی آپریشن تیز کر دیا ہے۔...
وہاڑی، شجاع آباد‘ جہانیاں پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ضلع وہاڑی سمیت دیگر شہروں میں اشیائے...
ملتان چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے نامعلوم...
شجاع آباد عالمی یوم نمونیا کے موقعے پر معروف ماہر اطفال ڈاکٹر ساجد اختر میو نے کہا ہے کہ نمونیا دنیا بھر...
ملتان تھانہ نیو ملتان کے علاقے حسن آباد گیٹ نمبر 1 کے قریب کار شوروم پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی...
ملتان پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں دو نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات دج، تفصیل کے مطابق مخدوم...
وہاڑیپنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن وہاڑی کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب...