ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد کا تحصیل جہانیاں کا دورہ

03 اکتوبر ، 2026

جہانیاں(نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تحصیلوں میں شہری سہولیات کی بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے جہانیاں کا دورہ کیا اور مختلف عوامی منصوبوں، صفائی، خوبصورتی اور شہری سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے میاں نواز شریف سولر پارک کا معائنہ کیا اور جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے منصوبے میں معیار اور رفتار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تفریح کے لیے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرکے شہریوں کے لیے کھولا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اربن فارسٹنگ سائٹ کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو شجرکاری کا عمل تیز کرنے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ہدایات دیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بس اسٹینڈ جہانیاں کا دورہ کیا، جہاں مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔