احاطہ کچہری وہاڑی سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی

03 اکتوبر ، 2026

وہاڑی(نمائندہ جنگ ) احاطہ کچہری وہاڑی سے شہری غلام شبیر کی ہنڈا موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ 51 ڈبلیو بی کے رہائشی غلام شبیر نے نذیر احمد اور عمر فاروق کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیشی کیلئے آیا اور سرخ رنگ کی ہنڈا موٹر سائیکل نمبر وی آر کے 3773، ماڈل 2026، کچہری میں کھڑی کی، تاہم پیشی کے بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی، اردگرد تلاش کے باوجود سراغ نہ مل سکا۔ غلام شبیر نے وہاڑی بار کے عہدیداران اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر کچہری کی سکیورٹی بہتر بنائی جائے۔