اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ نئے قوانین اور سروس رولز عمومی طور پر مستقبل کے معاملات پر لاگو ہوتے ہیں، ماضی سے انکا اطلاق کرکے ملازمین کی طے شدہ سنیارٹی، ترقی کیلئے اہلیت اور حاصل شدہ حقوق کو متاثر نہیں کیا جا سکتا، جب تک قانون میں ماضی سے اطلاق کی واضح ہدایت موجود نہ ہو۔ نئے قواعد ماضی کی صورتحال یا پہلے سے حاصل شدہ حقوق میں مداخلت نہیں کر سکتے، کیونکہ قوانین کے مستقبل سے اطلاق کا اصول ملازمین کے حاصل شدہ حقوق کے تحفظ کیلئے اہم ہے۔جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل تین رکنی بینچ نے واپڈا کے اسسٹنٹ سٹیشن اٹینڈنٹس کی سنیارٹی سے متعلق 25 سول پٹیشنز پر فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی سروس ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا اور واپڈا کی درخواستیں خارج کردیں۔ عدالت نے تفصیلی تحریری فیصلہ میں قرار دیا کہ سنیارٹی اور ترقی کیلئے اہلیت ملازمین کے حاصل شدہ حقوق کے مترادف ہیں، انہیں محض طریقہ کار کا معاملہ نہیں سمجھا جا سکتا۔ نئے قواعد یا قواعد میں ترمیم کے ذریعے پہلے سے طے شدہ سنیارٹی کو متاثر نہیں کیا جا سکتا۔ فیصلے کے مطابق واپڈا ہائیڈل جنریشن اسٹاف سروس رولز 2018 کے نفاذ کے بعد اسسٹنٹ اسٹیشن اٹینڈنٹس کی مشترکہ سنیارٹی لسٹ کے بجائے آپریشنز اور مینٹیننس شعبوں کیلئے علیحدہ سنیارٹی لسٹ مرتب کی گئی، جس سے بعض ملازمین کی ترقی کے امکانات متاثر ہوئے اور ان سے جونیئر ملازمین ترقی پا گئے۔ وفاقی سروس ٹربیونل نے قرار دیا تھا کہ 2018 کے قواعد ان ملازمین پر مستقبل سے لاگو ہوں گے جو ان قواعد کے نفاذ کے بعد سروس میں شامل ہوئے، جبکہ قواعد کے نفاذ سے قبل تعینات ملازمین کی سابقہ مشترکہ سنیارٹی بحال کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ وفاقی سروس ٹربیونل نے درست طور پر 2018 کے قواعد کو مستقبل سے لاگو کرنے کا حکم دیا ہے۔ نئے قواعد کے ذریعے ان ملازمین کی سنیارٹی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا جو قواعد کے نفاذ سے قبل اپنی سنیارٹی حاصل کرچکے تھے۔ عدالت نے کہا کہ طے شدہ سنیارٹی کو نئے قواعد کے ذریعے تبدیل کرنا ملازمین کی جائز توقعات اور حاصل شدہ حقوق کو متاثر کرنے کے مترادف ہوگا۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ وفاقی سروس ٹربیونل کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی وجہ موجود نہیں، چنانچہ واپڈا کی تمام 25 سول پٹیشنز خارج اور اپیل کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا۔
ہیو سٹن پی پی امریکا کے عہدیداروں سید ریاض حسین، فہد حسین ، توفیق ڈانڈیا اور سلیم چوہدری نے امریکی انتخابات...
وہاڑیڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے مبینہ ایکسپائر انجکشن کیس میں سی ای او ہیلتھ کی انکوائری کمیٹی کی...
ملتان محکمہ سکولز پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کرنے اورالگ الگ سیکرٹریز تعینات کئے جانے کا امکان، اس حوالے سے...
ملتان محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سرکاری یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج سمیت دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی مؤثر نگرانی کے...
بنوں سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔کارروائی کے...
اسلام آباد ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں دیا جلا کر دیوالی کی تقریب کا انعقاد، اوول آفس میں بھارتی نژاد امریکی...
ملتان پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے عبداللہ فضل...
کراچی غزہ میں بارشیں ، اسرائیلی بمباری سے تباہ حال عمارتیں گرنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ 44 ہزار فلسطینی غیر محفوظ...