کراچی (نیوز ڈیسک)کاکروچ تحریک کا احتجاج تیز،چیف الیکشن کمشنر استعفے کا مطالبہ،700مظاہرین گرفتار، نئی دہلی میں احتجاج کے دوران احتجاج کرنے والوں کو حراست میں لیا گیا، میٹرو اسٹیشن بند ، انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔ الیکشن کمیشن پر ووٹر فہرست سے، غریب، اقلیتی اور دیگر کمزور طبقات کے کروڑوں نام نکالنے کا الزام لگایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقبھارت میں نوجوانوں کی ’’کاکروچ تحریک‘‘ نے ایک بار پھر سڑکوں کا رخ کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔ نئی دہلی میں احتجاج کے دوران پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو حراست میں لیا جبکہ مرکزی علاقوں کی جانب جانے والے میٹرو اسٹیشن بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔ مظاہرین اور اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ الیکشن کمیشن نے ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کے دوران کروڑوں نام خارج کیے، جس سے غریب، اقلیتی اور دیگر کمزور طبقات متاثر ہوئے۔ احتجاجی تحریک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔ اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھی چیف الیکشن کمشنر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ وہی ’’کاکروچ تحریک‘‘ ہے جس کے احتجاج نے رواں سال بھارتی وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا تھا۔ دوسری جانب تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت اس بار احتجاج کو پہلے ہی مرحلے میں محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم تحریک کے رہنما پہلے کے مقابلے میں زیادہ منظم اور تجربہ کار ہوچکے ہیں۔
ہیو سٹن پی پی امریکا کے عہدیداروں سید ریاض حسین، فہد حسین ، توفیق ڈانڈیا اور سلیم چوہدری نے امریکی انتخابات...
وہاڑیڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے مبینہ ایکسپائر انجکشن کیس میں سی ای او ہیلتھ کی انکوائری کمیٹی کی...
ملتان محکمہ سکولز پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کرنے اورالگ الگ سیکرٹریز تعینات کئے جانے کا امکان، اس حوالے سے...
ملتان محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سرکاری یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج سمیت دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی مؤثر نگرانی کے...
بنوں سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔کارروائی کے...
اسلام آباد ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں دیا جلا کر دیوالی کی تقریب کا انعقاد، اوول آفس میں بھارتی نژاد امریکی...
ملتان پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے عبداللہ فضل...
کراچی غزہ میں بارشیں ، اسرائیلی بمباری سے تباہ حال عمارتیں گرنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ 44 ہزار فلسطینی غیر محفوظ...