رضوان کی طرح ماضی میں مجھےبھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا: یونس خان

03 اکتوبر ، 2026

لاہور (نیوزرپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ بطور کرکٹر محمد رضوان کے ساتھ کھڑا ہوں، ماضی میں مجھےبھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا اور میرے معاملات چار ماہ تک چلے تھے۔ایک ٹی وی کے پروگرام میں یونس خان نے کہا کہ ہم بطور کرکٹر پی سی بی سے بڑے نہیں ہوسکتے لہٰذا اس معاملےمیں احتیاط سےگفتگوکرنےکی ضرورت ہے۔یونس خان نے کہا کہ این سی سی آئی اےمعتبر ادارہ ہے،رضوان کوچاہیےپروسس کوفالوکریں، ہم کسی کےوکیل نہیں اور نہ ہی ہمیں اس کیس سےمتعلق کچھ معلوم ہے۔