بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل سستا سونے، چاندی اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ

03 اکتوبر ، 2026

اسلام آباد (اے پی پی)بین الاقوامی منڈیوں میں جمعے کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے، چاندی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔بلومبرگ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مستقبل کے سودے 3.09 ڈالر کم ہوکر 89.78 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 2.34 ڈالر کمی سے 99.97 ڈالر فی بیرل طے پائے۔سپاٹ گولڈ کی قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 4,182.62 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.48 ڈالر اضافے سے 61.62 ڈالر فی اونس ہوگئی۔زرعی اجناس میں گندم کی قیمت 4.50 ڈالر اضافے سے 687.25 ڈالر فی بشل ، مکئی کی قیمت 2 ڈالر کمی سے 500 ڈالر فی بشل ہوگئی۔ کاٹن کی قیمت میں 0.14 ڈالر کمی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت میں 0.48 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔