ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5، فضل حق فاروقی سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

03 اکتوبر ، 2026

لاہور (نیوزرپورٹر) ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5 کی پلیئر نیلامی میں بڑے ناموں اور ریکارڈ ساز بولیوں نے کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کر لی، جہاں افغانستان کے فاسٹ بولر فضل حق فاروقی سب سے مہنگے کھلاڑی بن کر سامنے آئے۔ایم آئی ایمریٹس نے فاروقی کو 3 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر میں حاصل کیا۔نیلامی میں انگلینڈ کے لیام لیونگ اسٹون کو گلف جائنٹس نے 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں حاصل کیا، جبکہ رحمان اللہ گرباز کو گلف جائنٹس نے رائٹ ٹو میچ کے ذریعے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی 3 لاکھ ڈالر میں دبئی کیپٹلز میں شامل ہوئے۔