ریاض (این این آئی)سعودی حکام نے مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق اطلاعات کو مسترد کر دیا۔سعودی حکام کے مطابق ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔سعودی حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی حکام نے مکہ مکرمہ میں ایک شخص کو راہ گیروں کو ہراساں کرنے اور ان میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر کے اس کے خلاف فوری کارروائی کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی سے متعلق گردش کرنے والے دعوئوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔حکام نے مشتبہ شخص کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات میں دعوی کیا گیا تھا کہ دھماکا خیز مواد سے بھری جیکٹ پہنے ایک مشتبہ خودکش بمبار خانہ کعبہ کے قریب پہنچ گیا تھا، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے قابو کر لیا۔
ہیو سٹن پی پی امریکا کے عہدیداروں سید ریاض حسین، فہد حسین ، توفیق ڈانڈیا اور سلیم چوہدری نے امریکی انتخابات...
وہاڑیڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے مبینہ ایکسپائر انجکشن کیس میں سی ای او ہیلتھ کی انکوائری کمیٹی کی...
ملتان محکمہ سکولز پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کرنے اورالگ الگ سیکرٹریز تعینات کئے جانے کا امکان، اس حوالے سے...
ملتان محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سرکاری یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج سمیت دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی مؤثر نگرانی کے...
بنوں سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔کارروائی کے...
اسلام آباد ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں دیا جلا کر دیوالی کی تقریب کا انعقاد، اوول آفس میں بھارتی نژاد امریکی...
ملتان پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے عبداللہ فضل...
کراچی غزہ میں بارشیں ، اسرائیلی بمباری سے تباہ حال عمارتیں گرنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ 44 ہزار فلسطینی غیر محفوظ...